مغربی بنگال کی حکومت کو مرکزی حکومت کی جانب سے امپھان طوفان سے تباہ حال اضلاع میں بازآبادکاری کے لیے دو ہزار کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
امپھان سے نمٹنے کے لئے بنگال کو 2707 کروڑ روپے مرکزی حکومت کے اعلان کے مطابق امپھان طوفان سے نمٹنے کے لئے دو ہزار 7070 کروڑ 77 لاکھ روپے دیا جائے گا۔
بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو امپھان طوفان سے نمٹنے کے لئے دوسری مرتبہ رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے مطابق مرکز سے جو رقم ملی ہے وہ ناکافی ہے اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔
امپھان سے نمٹنے کے لئے بنگال کو 2707 کروڑ روپے انہوں نے کہا کہ 'امپھان طوفان سے سب سے زیادہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کو نقصان پہنچا ہے۔ مرکز سے مدد ملی ہے وہ اسی علاقے میں خرچ ہو جائے گی۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ 'جنوبی 24 پرگنہ کے علاوہ شمالی 24پرگنہ ضلع مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور کے لئے مزید راقم کی ضرورت پڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی اگر جلد سے جلد رقم دیتی ہے تو کام بھی مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ خلیج بنگال میں کسی بھی وقت طوفان آ جاتا ہے۔ بحال کو اس کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا
غورطلب ہے کہ وزیراعلی ممتابنرجی اکثر و بیشتر امپھان طوفان سے تباہ حال اضلاع بازآبادکاری کے سوال پر مرکز کو گھیر لیتی ہیں۔
وزیراعلی ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ 'طوفان سے تباہ حال اضلاع میں بازآبادکاری کے لئے ڈھیر ساری رقم کی ضرورت ہے لیکن مرکزی حکومت کی حانب سے دیر ہونے کے سبب ایک بھی کام مکمل نہیں ہو پایا ہے۔
واضح رہے رواں کے مئی میں خلیج بنگال میں بھیانک طوفان آیا تھا جس کے سبب کئی اضلاع میں بھاری تباہی مچی تھی