اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا کے انسٹی ٹیوٹ نے کم قیمت وینٹیلیٹر متعارف کیا

ریاست مغربی بنگال میں سی ایس آئی آر سنٹرل میکانیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ درگاپور نے دیسی ٹیکنالوجی پر مشتمل ایک وینٹیلیٹر تیار کیا ہے جس کو کورونا متاثرین اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

CSIR-CMERI develops cost-effective mechanical ventilator
کولکاتا کے انسٹی ٹیوٹ نے کم قیمت ونٹیلیٹر متعارف کیا

By

Published : Jun 7, 2020, 8:08 PM IST

سنٹرل میکانیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دیسی ساخت کے وینٹیلیٹر کی دو اہم خصوصیات بآسانی حمل و نقل سہولت اور کم قیمت ہیں۔

کولکاتا کے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کردہ میکانیکل وینٹیلیٹر پر لاگت 90 ہزار تا ایک لاکھ روپئے ہے۔

وینٹیلیٹر ایک ایسا آلہ ہے جو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے مریضوں میں سانس لینے میں دشواری کو کم کرتا ہے اور آکسیجن سپلائی کرنے والے معاون نظام کے طور پر کام کرتا ہے۔

سی ایس آئی آر۔سنٹرل میکانیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ درگاپور کے ڈائرکٹر ہریش ہیرانی نے کہا کہ یہ ڈیوائز کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کے لحاظ سے بہترین نتائج دیگا۔

ہیلتھ ورلڈ ہسپتال اور درگاپور کا وویکانندا ہسپتال کے طبی ماہرین کے فیڈبک اور مشوروں کے بعد اس وینٹیلیٹر کے ڈیزائن اور تکنیک میں کئی طرح کی تبدیلیاں لائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ضروریات کو نظر میں رکھتے ہوئے اس وینٹیلیٹر کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وینٹی لیٹر ایک پیچیدہ مشین ہے، جس کے تین بڑے حصے آکسیجن سلنڈر، کمپریسر اور کمپیوٹر ہوتے ہیں۔ ایک نلکی کو مریض کے ناک یا منہ کے ذریعہ پھیپھڑوں تک پہنچایا جاتا ہے اور کمپریسر کے ذریعے آکسیجن سلنڈر سے آکسیجن براہِ راست مریض کے پھیپھڑوں تک پہنچائی جاتی ہے جبکہ ایک اور نلکی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پھیپھڑوں سے نکال کر باہر لے آتی ہے۔ عام طور پر مریض سانس خود لیتے ہیں لیکن اگر سانس لینے کا عمل مکمل طور پر معطل ہو چکا ہو تو وینٹی لیٹر سانس باہر بھی نکال سکتا ہے اور یوں مریض کے پھیپھڑوں کا کام کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details