کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک علاقے میں واقع وزیر سجیت باسو کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔اس مرتبہ ای ڈی کی ٹیم کے ساتھ سی آر پی ایف کے جوان بھی موجود تھے۔ کہیں بھی ہجوم ہوتا سیکورٹی فورسیز موقع پر پہنچ کر مجمع کو منتشر کررہی تھی۔
ای ڈی جمعہ کی صبح سویرے لیک ٹاؤن کے سری بھومی علاقے میں سجیت کے گھر پہنچی۔ ا س علاقے میں سوجیت بوس کے دو گھر ہیں ۔میونسپلٹی تقرری گھوٹالہ میں ای ڈی جانچ کررہی ہے۔گزشتہ ہفتے سندیش کھالی میں ترنمول لیڈر شاہجہان شیخ کے گھر کی تلاشی کے دوران ای ڈی کی ٹیم پر شاہجہاں کے حامیوں نے حملہ کردیا تھا ۔گرچہ اس وقت بھی ای ڈی کے ساتھ مرکزی فورسیز کے جوان تھے مگران کی تعداد انتہائی کم تھی۔
مرکزی فورسیس کے ہاتھ لاٹھی اور بندوق کے علاوہ آنسو گیس کے سیل بھی ان کے ساتھ تھے ۔بھیر لگانے والوں سے جوان یہ سوال کررہے تھے وہ کیوں جمع ہے ۔سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم کےشاہ جہاں کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے 800 سے 1000 لوگ باہر جمع ہو گئے تھے۔ ای ڈی کے مطابق خود شاہجہاں نے حامیوں کو اندر سے بلایا تھا۔ اس کے بعد وہ پچھلے دروازے سے بھاگ گیا۔