اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: سی پی ایم کونسلر بی جے پی میں شامل - مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات

سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی کونسلر رینکو نسکر نے کہا کہ 'عوام کی خدمت کرنے کے لئے بی جے پی میں آنے کا فیصلہ کیا۔'

مغربی بنگال: سی پی ایم کاؤنسلر بی جے پی میں شامل
مغربی بنگال: سی پی ایم کاؤنسلر بی جے پی میں شامل

By

Published : Nov 17, 2020, 7:53 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تیاریوں میں مصروف سی پی ایم کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریش کے وارڈ 102 سے سی پی ایم کی کونسلر رینکو نسکر نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی کونسلر رینکو نسکر نے کہا کہ 'عوام کی خدمت کرنے کے لئے بی جے پی میں آنے کا فیصلہ کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں ہمیشہ عوام کے درمیان رہی ہوں، مستقبل میں بھی رہوں گی اور عوام کے درمیان ہی رہ کر کام کرنے کی کوشش کروں گی۔'

کونسلر کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میں میرے ساتھ آنے والی بھیڑ دکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مجھے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عوام کے مشورے کے بعد ہی سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔'

واضح رہے کہ 'اسمبلی انتخابات سے قبل رینکو نسکر کے سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے بائیں محاذ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ وہیں چند مہینوں میں ہی مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details