مغربی بنگال میں اسمبلی انتخا بات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے اب سیا سی جماعتیں دوسرے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سیاسی رہنما عوام کے درمیان جا کر اپنی پارٹی اور امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں تمام پارٹیوں کے کئی قد آور رہنماؤں سمیت اور بنگلہ فلموں کے اداکار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
چنڈی تلہ علاقے میں انتخابی مہم کے دوران سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم اور بی جے پی کے امیدوار و ادا کار یش داس گپتا آمنے سامنے ہو گئے۔
انتخابی مہم کے دوران سی پی ایم کے امیدوار محمد سلیم کی بی جے پی کے امیدوار یش داس گپتا سے ملاقات ہو گئی۔ محمد سلیم نے آگے بڑھ کر یش داس گپتا سے ہاتھ ملایا اور ان سے بات چیت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محمد سلیم نے کہا کہ یش میرے بیٹے جیسے ہیں. ان سے کوئی شکایت نہیں ہو سکتی ہے۔ یہ اتفاق کی بات ہے کہ وہ سیاست میں آ گئے اور اس سے بھی بڑی اتفاق کی بات یہ ہے کہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی حلقے میں سی پی ایم کی جیت یقینی ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کے امیدوار اور ادا کار یش داس گپتا نے کہا کہ سلیم دا سے پرانی جان پہچان ہے۔ اکثر و بیشتر ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ اس ملاقات کو سیاست سے جوڑنا افسوس کی بات ہو گی۔