کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم کے سکریٹری محمد سلیم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس موقف میں تبدیلی پر کہا کہ ترنمول کانگریس پارٹی کی سیاسی ساکھ ان گھوٹالوں کے بعد متاثر ہوئی ہے۔ بنگا ل کے عوام ان کی بدعنوانی اور غنڈہ گردی سے تنگ آچکے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے پاس نہ کوئی اصول ہے اور نہ ہی اس کا کوئی موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ممتا خوف سے دوچار ہیں۔ ماضی میں انہوں نے کانگریس کو شکست دینے کے لیے بی جے پی کا آڑے ہاتھوں لیا۔ اب وہ اس کے برعکس کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ہونےو الے انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے۔ اس کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی ضروری ہے۔ پُرامن انتخابات ترنمول کانگریس کی شکست کی وجہ بن سکتی ہے۔ ترنمول کانگریس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے سینئر کانگریی لیڈر عبدالمنان نے کہاکہ وہ اب کانگریس کو توڑ کر پارٹی بنا کر کانگریس کے پاؤں پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بڑے پیمانے پر بغاوت کے خوف سے وہ اتحاد بنانا چاہتی ہیں۔