کولکاتا:مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ، کوئلہ اسمگلنگ، ایس ایس سی اور ٹیٹ کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے انکشافات کے بعد حکمراں جماعت کے چند رہنماوں کے رول پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ CPIM Leader Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Corruption
اسی درمیان سی پی آئی ایم اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ریاست کے تمام اضلاع میں ترنمول کانگریس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلا رکھی ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ریاست میں بدعنوانی کی جڑیں زمین کے نیچے کافی گہرائی تک پہنچ چکی ہے۔جانچ ایجنسیوں کو بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے گہرائی تک جانے کی ضرورت ہے۔
محمد سلیم نے کہاکہ مغربی بنگال میں بدعنوانی کے تمام معاملے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ایک کی گھتی سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسرے معاملے کا تار سے جڑتا جارہا ہے۔ تمام معاملوں میں ایک ہی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان کے ملوث ہو نے کی بات سامنے آ رہی ہے۔