اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی اور ٹی ایم سی کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہوں' - ترنمول کانگریس

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دی۔

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم
سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم

By

Published : Jan 30, 2021, 1:49 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے پارٹی کو چھوڑ کر جانے کے باوجود ترنمول کانگریس مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب لیفٹ فرنٹ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف تھرڈ فرنٹ کی تشکیل دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہی ہے۔

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ریاست میں رکن اسمبلی اور رہنماؤں کے خرید و فروخت نہیں ہوتی تھی لیکن جب سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی آئی ہے اس وقت سے دل بدلی کا کھیل شروع ہوا ہے۔

محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف اتحاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اتحاد کے طور پر مغربی بنگال کی عوام کو ترقی پسند متبادل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

محمد سلیم کا کہنا ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ انڈین سیکولر فرنٹ سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کو اس فرنٹ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور اور بی جے پی نے دل بدلی کا کھیل شروع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details