کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے بریگیڈ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بدعنوانی کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ممتا بنرجی کو معلوم نہیں ہے کہ ان کے کتنے رہنما بدعنوانی کے مختلف معاملے میں ملوث ہیں۔عوام تو ان کی خاموشی کا حساب لے گی۔
محمد سلیم نے کہا کہ میں نے پنچایت میں ٹریلر دکھایا ہے، میں فائنل لوک سبھا انتخابات میں دکھاؤں گا۔جن لوگوں نے بی جے پی کے ساتھ مل کر بنگال کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے انہیں سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ انصاف ریلی کے انعقاد کا مقصد بنگال کے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی ایک کوشش ہے۔ انصاف مانگنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سی پی آئی ایم کی یوتھ ونگ DYFI نے بنگال کے لوگوں کو انصاف دلوانے کی جو ذمہ داری اٹھائی ہے۔وہ قابل تعریف ہے۔