اردو

urdu

ETV Bharat / state

اشوک بھٹا چاریہ کا ترنمول کانگریس پر ریگنگ کا الزام - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

سی پی آ ئی ایم کے سرکردہ رہنما اشوک بھٹا چاریہ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر رگینگ اور الیکشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ۔

اشوک بھٹا چاریہ کا ترنمول کانگریس پر ریگنگ کا الزام

By

Published : Apr 18, 2019, 1:24 PM IST

اشوک بھٹا چاریہ کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کونسلر اور ان کےحامیوں نے سلی گوڑی کے201 نمبر بوتھ کے اندر ڈیوٹی پر تعینات افسران کے سامنے ووٹرز کو ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں ڈالنے کی کہہ رہے ہیں۔
اشوک بھٹا چاریہ نے مزید کہا کہ سلی گوڑی کے تمام بوتھوں پر ترنمول کانگریس کے حامی ووٹرز ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ جن بوتھوں پر حریف جماعتوں کو زیادہ ووٹ ملنے کا امکان ہے وہاں پولنگ ہونے نہیں دی جا رہی ہے ۔
سی پی آ ئی ایم کے رہنما کے مطابق مقامی تھانہ کی پولیس اور الیکشن کمیشن کے اہلکار ترنمول کانگریس کی مد د کر رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے کونسلر کا کہنا ہے کہ سی پی آ ئی ایم کے رہنما کے الزام بے بنیاد ہے۔ سلی گوڑی میں پرُ امن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے۔ سی پی آئی ایم اور بی جے پی ماحول بگاڑ نے کی کوشش کر رہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details