کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی تھانہ علاقے میں سی پی آئی ایم کی جانب سے ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولز میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ اسی درمیان کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے اپنے حامیوں کے ساتھ جلوس کو رکوانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بڑی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا۔ پولیس نے کہا کہ دونوں اعلیٰ رہنماؤں کو سمجھا کر معاملے کو رفع دفع کیا گیا۔ بھیڑ منتشر کر کے آمد و رفت دوبارہ بحال کی گئی۔
CPIM Protests Against SSC Scam
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اپنے حامیوں کی مدد سے جلوس میں رخنہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس پرامن طریقے سے اپنی منزل کی طرف جا رہا تھا۔ اسی وقت چند لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ریاست مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعتوں کو جلسہ جلوس سے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔