مغربی بنگال میں کووڈ۔19 کی شدت کے پیش نظر کلکتہ ہائی کورٹ کے تمام عدالتی اور انتظامی کام 20 جولائی سے 22 جولائی تک اور 24 جولائی کو معطل رہیں گے۔
تاہم نئے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس کے ذریعے طے شدہ اصولوں کے تحت عدالت 23 جولائی کو کام کرے گی۔
ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 'اگر مذکورہ مدت کے دوران کسی بھی انتہائی ضروری یا ایمرجنسی معاملے پر بحث ضروری ہو تو درخواست گزار کے لئےایڈوکیٹ آن ریکارڈ اس معاملے میں مخصوص عجلت کی نشاندہی کرتے ہوئے رجسٹرار جنرل کو ایک خط لکھے گا۔ اسے چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائے گا۔ تاکہ متعلقہ فریق اپنے معاملے کی جلد یکسوئی کو یقینی بناسکیں۔ چیف جسٹس ہر معاملے کی بنیاد پر عدالتوں کے انعقاد کی ہدایت کرسکتے ہیں'۔