اردو

urdu

ETV Bharat / state

بردوان میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا کی جانچ شروع

ریاست مغربی بنگال کے ضلع پربا پردوان کے بردوان میڈیکل کالج و اسپتال میں آئی سی ایم آر سے منظوری ملنے کے بعد آر ٹی پی سی آر ڈیوائز سے کورونا وائرس کی جانچ شروع ہوگئی ہے۔اس سے قبل یہاں سی بی این اے ٹی ڈیوائز سے کورونا وائرس کی جانچ کی جارہی تھی۔بردوان میڈیکل کالج و اسپتال انتظامیہ کو آئی سی ایم آر سے منظوری کا شدت سے انتظار تھا۔

بردوان میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا کی جانچ شروع
بردوان میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا کی جانچ شروع

By

Published : May 18, 2020, 7:32 PM IST

ضلع ڈی ایم وجے بھارتی نے کہا ہے کہ آسی ایم آر سے منظوری ملنے کے بعد بردوان ضلع میں آرٹی پی سی آر ڈیوائز سے کورونا وائرس کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔اس سے قبل سی بی این اے ٹی ڈیوائزمشین سے جانچ کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جانچ میں تیزی آئے گی۔اس سے قبل آئسولیشن وارڈ میں داخل مریض جن میں کورونا کے علامات تھے، ان کی جانچ کی جارہی تھی۔باقی کے نمونے آر جی کار اسپتال کلکتہ میں بھیجے جارہے تھے۔

آر ٹی پی سی آر ڈیوائز کی وجہ سے بردوان میں ہی ایک دن میں کئی دن میں ٹیسٹ ہوں گے اور رپورٹ بھی جلد آئے گا۔اس سے قبل کلکتہ سے رپورٹ آنے کے انتظار میں تاخیر ہوتی تھی۔

لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد آئی سی ایم آر سے بردوان میڈیکل کالج میں لیبارٹری کی منظوری کیلئے آئی سی ایم آر کو درخواست دی گئی تھی۔مگر آر ٹی پی سی آر مشین نہیں ہونے کی وجہ سے منظوری نہیں مل رہی تھی۔کافی تلاش کے بعد بردوا ن یونیورسٹی کے ایک شعبے سے مشین یہاں لاکر رکھا گیا ہے اس کے بعد ہی ہمیں منظوری ملی ہے۔سی بی این اے ٹی ڈیوائز سے عمومی طور پر ٹی وی کی جانچ کی جاتی ہے۔تاہم کورونا کے جانچ میں بھی کام آرہا تھا۔مگر اس مشین سے زیادہ سے زیادہ جانچ نہیں کی جاسکتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details