اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد نئے فعال کیسز

ریاست بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں جبکہ 20 ہزار 326 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بنگال میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد نئے فعال کیسز
بنگال میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد نئے فعال کیسز

By

Published : May 12, 2021, 10:53 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بنگال میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد نئے فعال کیسز

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اس وقت اپنی عروج پر ہے۔ اس معاملے میں شمالی 24 پرگنہ پہلے اور کولکاتا دوسرے پر نمبر پر ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 326 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں 20 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ریاست میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 135 سے 145 کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ 52 ہزار پہنچ چکی ہے جبکہ 12 ہزار 872 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ان دنوں منی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کر دی گئی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہوائی جہاز اور ایکسپریس ٹرین سے سفر کر کے بنگال میں داخل ہونے پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details