اردو

urdu

مغربی بنگال میں کورونا سے صحتیابی کی فیصد 98.81 سے تجاوز

By

Published : Jul 11, 2021, 10:47 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیابی کی فیصد 98.81 سے تجاوز کر گئی ہے۔

corona cases
کورونا کیسیز

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے ساتھ ہی یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں کمی آنے کے ساتھ ہی اس بیماری سے نجات پانے والے لوگوں کی فیصد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ 927 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو کل کے مقابلے میں 70 کمی درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں 13 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے جو کل کے مقابلے اس میں چار درجے کی کمی ہے۔

مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 203 کے قریب پہنچ گئی جس میں صرف 1997 مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 17 ہزار 917 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ لیکن اس کی رفتار میں غیر معمولی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی اضافہ


کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 79 ہزار 111 تک پہنچ چکی ہے.اس کے ساتھ ہی صحتیابی فیصد 98.81 تک پہنچ چکی ہے. ایک دن 1998 افراد کورونا سے نجات پائے ہیں۔


محکمہ صحت کے مطابق مشرقی مدنی پور ضلع کے 55 علاقوں کو منی کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے. اس کے ساتھ ہی شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اور دارجلنگ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details