اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نجات پانے کے قریب - مغربی بنگال

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر قابو میں آنے کے بعد کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد ریاست میں کوروناوائرس کی دوسری لہر پر قابو پا لیا جائے گا۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس
مغربی بنگال میں کورونا وائرس

By

Published : Jun 20, 2021, 10:28 PM IST

مغربی بنگال میں جاری لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کا مثبت نتیجہ سامنے آنے لگا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر قابو میں آنے کے بعد کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں بھی کمی ہورہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2184 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 76 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد دو ہزار سے کچھ زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 53 لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14 لاکھ 81 ہزار 707 کے قریب پہنچ گئی جس میں ساڑھے 13 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔

کوروناوائرس کے سبب کولکاتا کا چاندنی مارکیٹ بھی متاثر

دوسری جانب صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 41 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔

مغربی بنگال کے اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات پر ایک نظر:

اضلاع کیسز اموات
شمالی 24 پرگنہ 332 9
مدنی پور 225 7
کولکاتا 185 7
دارجلنگ 181 7
جلپائی گوڑی 179 6

ریاستی محکمہ صحت نے شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اور جلپائی گوڑی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ریاستی حکومت کو ان اضلاع میں سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کر دینا چاہیے تاکہ کورونا کی تیسری لہر کے آنے سے پہلے ہی دوسری لہر پر قابو پایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details