اردو

urdu

By

Published : Apr 11, 2021, 1:11 PM IST

ETV Bharat / state

کوچ بہار فائرنگ: مرکزی فورسز کو الیکشن کمیشن کی کلین چٹ

مغربی بنگال کے کوچ بہار علاقہ میں انتخابات کے دوران سی آئی ایس ایف کی جانب سے فائرنگ کے معاملے میں انتخابی کمیشن نے مرکزی فورسز کو مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔

wb
wb

کوچ بہار علاقہ میں انتخابات کے دوران سی آئی ایس ایف کی جانب سے فائرنگ کے معاملے میں انتخابی کمیشن نے مرکزی فورسز کو بڑی راحت دیتے ہوئے مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔ اس واقعہ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انتخابات کے دوران نگرانی رکھنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان کی جانوں کی حفاظت کے لیے فائرنگ ضروری تھی اور یہ فائرنگ دفاعی کارروائی میں کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز سیتاکورچی اسمبلی حلقہ میں چوتھے مرحلے کے تحت ہونے والے اسمبلی انتخابات میں فائرنگ کرنے کے معاملہ میں سی آئی ایس ایف کو کلین چیٹ دے دی ہے۔

انتخابی کمیشن نے کہا کہ رائے دہندگان کی جانوں کی حفاظت کے لیے فائرنگ ضروری تھی اور یہ فائرنگ دفاعی کارروائی میں کی گئی۔

مغربی بنگال کے سیتاکرچی اسمبلی حلقہ کے پاتکی گاؤں کے امتالی میں بوتھ نمبر 126 پر سی آئی ایس ایف کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے پول پینل نے سپیشل آبزرور اجئے نائک اور وویک دوبے کی مشترکہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کے تحفظ کے لیے سی آئی ایس ایف کے لیے گولی چلانا لازمی ہو گیا تھا۔ اس لیے کہ ہجوم ان کے اسلحے بھی چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔

کمیشن نے کوچ بہار کے ایس پی دیباشیش دھر کے بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے میڈیا کے سامنے بیان دیا تھا کہ سی آئی ایس ایف نے محض دفاع میں گولی چلایا تھا۔

قبل ازیں پول آبزرور شرد لکشمن اہیر اور پولیس آبزرور مدی ریڈی پرتاب کی جانب سے پیش کردہ عبوری رپورٹ کی بنیاد پر کمیشن نے سیتا کرچی اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 126 پر ووٹنگ ملتوی کر دی تھی۔

کمیشن نے مزید ہدایت دی تھی کہ جب تک یہاں ووٹنگ کا عمل جاری ہے تب تک کسی بھی پارٹی کے کسی بھی سیاسی رہنما کو آئندہ 72 گھنٹوں تک ضلع کے جغرافیائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details