اردو

urdu

ETV Bharat / state

Barring Journalists from CoveringOfficial Events: صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے سے روکنے پر تنازع - سرکاری تقریب میں صحافیوں کو روکا

بردوان ضلع کے درگاپور میں سرکاری تقریب میں صحافیوں کو نہ صرف رپورٹنگ سے روک دیا گیا بلکہ پروگرام ہال سے باہر جانے کی ہدایت دی گئی جس کے سبب تنازع کھڑا ہو گیا۔ Controversy over Barring Journalists From Covering Official Events

صحافیوں کو سرکاری تقریب کی رپورٹنگ کرنے سے روکنے پر تنازعہ
صحافیوں کو سرکاری تقریب کی رپورٹنگ کرنے سے روکنے پر تنازعہ

By

Published : Apr 14, 2022, 3:21 PM IST

مغربی بنگال کی حکومت اور وزراء روزانہ کسی نہ کسی وجہ سے تنازع کی زد میں آ رہے ہیں جس سے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ اسی درمیان بردوان ضلع کے درگاپور میں سرکاری تقریب میں صحافیوں کو نہ صرف رپورٹنگ سے روک دیا گیا بلکہ تقریب ہال سے باہر جانے کی ہدایت دیے جانے کے سبب نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔Controversy over barring journalists From Covering Official Events

بردوان ضلع کے درگاپور میں پنچایت سمیتی اور گرام پنچایت کے پردھان، نائب پردھان اور ممبران کی موجودگی میں ترقیاتی منصوبوں پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں موجودہ صحافیوں نے سرکاری تقریب کی تصویر لی اور کوریج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسی درمیان ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار رام شنکر منڈل نے وہاں موجود صحافیوں کو ہال سے باہر چلے جانے کی ہدایت دی۔

ضلع انتظامیہ کی اس ہدایت پر صحافیوں نے سرکاری تقریب کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے۔ ضلع انتظامیہ نے اس واقعے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہال سے باہر جانے کی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔ انہیں سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشارے پر ضلع انتظامیہ نے صحافیوں کو تقریب ہال سے باہر جانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت اور گرام پنچایت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ہی صحافیوں کو ہال سے باہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Suvendu Adhikari Injured During Protest: شھبندو ادھیکاری جلوس کے دوران زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details