امرتیہ سین کو لے کر ٹی ایم سی اور بی جے پی میں تنازعہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نوبل انعام یافتہ برائے معاشیات امرتیہ سین کی حمایت میں آتے ہی بی جے پی وشوا بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی حمایت میں آکھڑی ہو گئی ہے۔
امرتیہ سین کو لے کر ٹی ایم سی اور بی جے پی میں تنازعہ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ایک طرف وشوا بھارتی یونیورسٹی اور نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین دونوں اپنی اپنی جگہ پر اہمیت کے حامل ہیں۔ انہیں لے کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مرکزی حکومت اور بی جے پی کے رہنماؤں کو نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے خلاف محاذ کھولنے کے بجائے یونیورسٹی انتظامیہ پر سیاست سے باز رہنے کی ہدایت دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کی زمین یا ان کے گھر کو لے کر سیاست کرنا جائز نہیں۔ لیکن یہاں سب کچھ الٹا ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے رہنما نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ چند لوگ نوبل انعام یافتہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بیان بازی کرنے کے بجائے حقیقت کا پتہ لگانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
امرتیہ سین کو لے کر ٹی ایم سی اور بی جے پی میں تنازعہ واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے خاندان والوں کے رابندرناتھ ٹیگور سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ امرتیہ سین پر الزام عائد کرنے سے پہلے دو بار سوچ لینا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ نے نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین پر وشوا بھارتی یونیورسٹی کی زمین پر مبینہ قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔