وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہونے کے سبب ہی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’فی الوقت آئندہ ایک ہفتے تک ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کے سلسلے میں سخت نگرانی کی جائے گی۔‘‘
ایک ہفتے کے بعد حالات کے مد نظر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
ان لاک کے بعد سے ہی پورے پورے ملک میں برق رفتاری سے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
جس کی وجہ سے حکومت کو نیا لائحہ عمل تیار کرنا پڑا ہے۔
کوورنا وائرس کے معاملات پر لگام لگانے کے لئے ہی جعمرات سے کولکاتا کے علاوہ دونوں 24 پرگنہ کے متعدد علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزارت صحت کے دستاویزات کے مطابق مغربی بنگال میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 837 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 804 ہو گئی ہے۔