مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپورسے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے لیکن چند لوگوں نے نقصان پہنچانے کا ذمہ اٹھا رکھا ہے۔ ایوان میں کانگریسی رہنماؤں کی معطلی کسی بھی قیمت پر چھوٹی بات نہیں ہے۔ اس طرح سے کسی کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ہے۔'
انہوں نے کہاکہ کانگریس کے ارکان پارلیمان کی معطلی کو یوں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ہمیں معلوم ہونا چا ہیے کہ ہماری غلطی کیا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ تفتیشی کمیٹی تشکیل دینے سے کام نہیں چلے گا ۔ اسپیکر کو اس پر واضح پیغام دینا چا ہئے تھا لیکن انہوں نے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کہا۔
کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ ہماری غلطی کیا ہے ہم صرف پارلیمنٹ میں دہلی تشدد پر بحث چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتیں بھی دہلی تشدد پا بحث چاہتی ہے۔