اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress MP Adhir Ranjan Choudhary کولکاتا میونسپل انتظامیہ کے ٹیکس میں اضافے کے خلاف ادھیر رنجن چودھری کا احتجاج

مرشدآباد ضلع کے برہمپورسے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔Congress MP Adhir Ranjan Choudhary

ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کے خلاف ادھیر کا احتجاج
ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کے خلاف ادھیر کا احتجاج

By

Published : Jan 9, 2023, 4:25 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن(کے ایم سی) نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا جاسکتا ہے۔Adhir Ranjan Choudhary Reaction Over Property Tax

مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کے فیصلے کی جم کر تنقید کی ۔کے ایم سی پر ناکامی کا الزام عائد کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ عوام پہلے ہی پٹرول، ڈیزل، رسوئی کی گیس اور روزمرہ کی ضروریات کی قیمتوں میں اضافے سے ناراض ہے۔عام لوگوں کو اس وقت بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس صورت میں ان پر اضافی بوجھ ڈالنا اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد اگر اضافی ٹیکس لگائے گئے تو عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ان کی پریشانیاں مزید بڑھ سکتی ہے۔انہیں اس وقت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

کانگریس کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت آج دیوالیہ پن کی طرف گامزن ہے۔ خود کو بچانے کے لئے، حکومت کو بچانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ حکومت ٹیکسوں کا بوجھ عام لوگوں کی جیبوں پر ڈال کر ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra In kolkara ادھیررنجن چودھری نے کولکاتا میں بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کی

ان کاکہنا ہے کہ ریاست مغربی بنگال اس وقت قرض میں مبتلا ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی اقتدار میں رہنے کے لئے ترقیاتی منصبوں کا اعلان کرتی ہیں لیکن ریاستی خزانے میں پیسہ ہے نہیں ۔وہ بنگال کے غریب لوگوں کو صرف گمراہ کر رہیں ہیں۔Adhir Ranjan Choudhary Reaction Over Property Tax

ABOUT THE AUTHOR

...view details