اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sagardighi By Election ساگر دیگھی ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ - مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی

مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مرشدآباد کے ساگر دیگھی ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس انتخابات جیتنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

ساگر دیگھی ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ
ساگر دیگھی ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ

By

Published : Feb 7, 2023, 7:12 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی میں 27 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول ضمنی انتخابات پر قبضہ جمانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہے دوسری کانگریس اور لفٹ فرنٹ ساگر دیکگھی اسمبلی پر قبضہ کرنے کےلئے اتحاد کرکے انتخابی میدان میں اتری ہیں۔

اسی درمیان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مرشدآباد کے ساگر دیگھی ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس انتخابات جیتنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ساگر دیگھی ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے ۔شکست کے خوف سے ترنمول کانگریس تشدد کا سہار لے سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن اگر ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرتا ہے تو اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس اور سی پی آئی ایم کھل کر مقابلہ کر سکتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ووٹرز بھی آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔

دوسری طرف ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس کو خط لکھ کر ساگردیگھی میں ضمنی انتخاب میں حمایت طلب کی ہے۔ سی پی آئی ایم کی ریاستی قیادت نے بھی حمایت کی ہے۔ پارٹی کی مرشدآباد ضلع کمیٹی نے علیم الدین اسٹریٹ سے گرین سگنل ملنے کے بعد اتحادی امیدوار کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلع سکریٹری ضمیر ملانے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم اسی طرح مہم چلائیں گے جس طرح 2021 میں انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ کانگریس کے ساتھ مشترکہ پروگرام بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Tripura Assembly Election تریپورہ کے انتخابی تشدد میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی

تمام سیاسی پارٹیاں پنچایتی انتخابات کو اپنے اپنے انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بائیں بازو کی کانگریس اور آئی ایس ایف نے مل کر متحدہ محاذ بنایا تھا۔ آئی ایس ایف نے صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔لیکن بائیں بازو اور کانگریس ریاست میں کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔انتخابات کے بعد تینوں پارٹیوں کے درمیان دراڑیں پرگئی۔تاہم پنچایت انتخابات سے قبل ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details