اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریب مزدوروں کی موت پر سیاست ٹھیک نہیں: عیسی خان - گورنر جگدیپ دھنکر پر شجاع پور

کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے رہنما اس افسوسناک واقعے کو لے کر سیاست کر رہے ہیں۔

congress mla criticizes bjp and governor
غریب مزدوروں کی موت پر سیاست ٹھیک نہیں: عیسی خان

By

Published : Nov 20, 2020, 7:46 PM IST

کانگریس کے رکن اسمبلی عیسی علی خان چودھری نے بی جے پی اور گورنر جگدیپ دھنکر پر شجاع پور فیکٹری دھماکے کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

غریب مزدوروں کی موت پر سیاست ٹھیک نہیں:عیشا خان

کانگریس کے رکن اسمبلی عیسی علی خان چودھری نے شجاع پور فیکٹری دھماکے میں ہلاک ہونے مزدوروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے بی جے پی اور گورنر جگدیپ دھنکر پر شجاع پور فیکٹری دھماکے کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہا کہ حادثہ حادثہ ہوتا ہے اور اس میں ہلاک ہونے والے کو لے کر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

عیسی علی خان چودھری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، اس سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی یہ دیکھ کر تکلیف پہنچتی ہے.

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اہل خانہ کے فرد کو دو دو لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو دس دس ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

کانگریسی رہنما کے مطابق زخمیوں کے معاوضے کی رقم میں اور اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے گھروں کو تھوڑی مالی مدد مل جاتی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمان، رکن اسمبلی اور تمام رہنما دھماکے کے سبب ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے رہنما اس افسوسناک واقعے کو لے کر سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے. اس سے لوگ کا غصہ پھوٹ پڑ سکتا ہے. لوگوں نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو کھویا ہے.

کانگرسی رہنما کے مطابق ایک پلاسٹک کارخانے میں کام کے دوران مشین پھوٹ جانے کے سبب چھ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس پر سیاست کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ گورنر اور بی جے پی کے رہنما این آئی اے سے اس کی تفتیش کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مالدہ کے شجاع پور میں واقع ایک پلاسٹک کارخانے میں ہوئے دھماکے میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 12 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details