مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کے حصہ لینے کے اعلان کے بعد بائیں محاذ اور کانگریس نے محاذ کھول رکھا ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں چاہے بی جے پی ہو یا مجلس اتحاد المسلمین کسی کے لئے مالدہ ضلع میں جگہ نہیں ہے۔'
دراصل مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور، جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ مسلم اکثریتی اضلاع ہیں۔ ان اضلاع میں مسلمانوں کی آبادی 75 سے 81 فیصد کے درمیان ہے۔ ریاست کے تمام سیاسی پاریٹوں کی ان اظلاع پر گہری نظر رہتی ہے۔
وہیں بی جے پی بھی مسلم اکثریتی اضلاع کے لئے مختلف حکمت عملی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کو تیار ہے.
کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 'مالدہ ضلع کی عوام کانگریس کو چھوڑ کر کسی دوسری سیاسی جماعت کے بارے میں نہیں سوچتی ہے۔'