مغربی بنگال کانگریس کے نئے صدر ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کی ناکامی کےسبب ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی دھجیاں اڑ رہی ہے۔
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ممتابنرجی کی کانگریس اور سی پی ایم کو ختم کرنے کی پالیسی پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ بنگال کی عوام نے بھی اس اتحاد کو تسلیم کرلیا ہے۔