مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات میں سی پی آئی ایم کی حمایت کردہ کانگریس کے امیدوار برون ساہا نے 22980 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ 2021 اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال کانگریس کی جھولی میں یہ پہلی جیت ہے۔اس سے قبل ریاستی اسمبلی میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کا ایک بھی عوامی نمائندہ نہیں تھا۔ سی پی آئی ایم کی حمایت کردہ کانگریس کے امیدوار برون ساہا 87611 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہےجبکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدوار دیباسیش بنرجی 64631ووٹ اور بی جے پی کے امیدوار دلیپ ساہا 20211 ووٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔
کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان جاری ہے۔گنتی کے ابتدائی راونڈ سے ہی کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر سبقت رہیں۔ مرشدآباد ضلع کانگریس پارٹی دفتر اور سی پی آئی ایم پارٹی آفیس میں کارکنان نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔ کاونٹنگ مرکز پر کانگریس اور سی پی آئی ایم کے کارکنان اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈےکے ساتھ نعرہ بازی شروع کردی ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر اور علیم الدین اسٹریٹ میں سی پی آئی ایم کے ہیڈ کوارٹر میں دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے۔ دوسری طرف ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے مرشدآباد ضلع پارٹی آفس میں خاموشی ہے۔ پارٹی کے کسی بھی رہنما کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔