کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے انتخابی مہم کے دوران گھر گھر پہنچ کر ووٹرز سے ملاقات کی۔ انتخابی مہم کے دوران مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر اور امیدوار محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی۔
اس دوران کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے کہا کہ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ کے ووٹرز کی حمایت اور محبت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہیں اور اسی بنیاد پر مجھے اپنی جیت کی پوری امید ہے۔ عوام ترنمول کانگریس سے اوب چکے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ کانگریس کی حمایت کررہے ہیں۔
کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے کے لوگ گزشتہ دس برسوں سے ترقی اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی نے عام لوگوں کے لئے کچھ کیا بھی نہیں ہے۔ ان کی عدم دلچسپی کے سبب کولکاتا پورٹ اسمبلی کے لوگوں کا برا حال ہے۔