ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ میں پردیش کانگریس کے حامیوں نے ریاست کی موجودہ لا اینڈ آرڈر اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔
کانگریس نے بشیرہاٹ تھانے کا گھیراؤ کیا کانگریس کے سیکڑوں حامیوں نے اس احتجاجی جلوس میں شامل ہوئے۔ یہ جلوس ایڈن روڈ سے گزرتے ہوئے بشیرہاٹ تھانے کے پاس پہنچا۔ کانگریس کے سیکڑوں حامی تھانے کے سامنے مین روڈ پر احتحاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ کانگریس کے حامیوں کے احتجاج کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔ ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
کانگریس نے بشیرہاٹ تھانے کا گھیراؤ کیا یہ بھی پڑھیں: 'مالدہ حادثے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش قابل مذمت'
کانگریس کے ضلع صدر امت مجمدار سمیت کئی اعلی رہنماوں کو ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کانگریس کے ضلع صدر امت مجمدار نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ضروری اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس کے مطابق، سبزیاں اب عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ ضلع کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ایک طرف مغربی بنگال کی عوام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ریاست کی موجودہ لا اینڈ آرڈر کی ابتر حالات سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ گھیراؤ کے دوران آفیسر انچارج کو عرضداشت پیش کیا گیا ہے۔