اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ - شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے مشترکہ طور پر گیارولیا میونسپلٹی کے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔

کانگریس کا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
کانگریس کا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 9, 2021, 9:11 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے حامیوں نے مختلف مطالبات کو لے کر گیارولیا میونسپلٹی کے سامنے احتجاج کیا۔

کانگریس کا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

اس ضمن میں اے آئی سی سی کے رکن اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ گیارولیا سمیت پورے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں عام لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ دار کون ہے، اس کا جواب نوجون دے گا، کسی سے سوال کرنے پر ہر ذمہ دار معقول جواب دینے سے کتراتا ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ گیارولیا میونسپل انتظامیہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سب کچھ معلوم ہے، گنگا ایکشن پلان کے لئے آنے والی رقم کہاں گئی، عنقریب عوام انتظامیہ سے سوال کریں گے۔

دوسری طرف پردیش کانگریس کے ہیومن رائٹس سیل کے ریاستی جنرل سیکرٹری پرمود نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان بات چیت درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دےگا، عوام کو ایک مضبوط اور متوازن متبادل مل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا حکومت بی جے پی کے نقش قدم پر گامزن

ABOUT THE AUTHOR

...view details