اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اور بائیں محاذ کا مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ - ممتابنرجی

ریاستی کانگریس اور سی پی ایم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف اسمبلی میں مشترکہ طور پر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ممتابنرجی کوگھیرنے کامنصوبہ بنانے کا اعلان کیا۔

کانگریس اور بائیں محاذ کا مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ

By

Published : Aug 20, 2019, 7:58 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:51 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلییٰ ممتابنرجی کی مہم دیدی بولو کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ نے ریاستی اسمبلی میں مشترکہ طور پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔سی پی ایم اور کانگریس نے دیدی کو بولو کے خلاف وزیراعلیٰ جواب دو مہم چلانے کا فہصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے دیدی کو بولو مہم کا آ غاز یکم اگست کو کیا تھا۔اس مہم کے ذریعہ کوئی بھی شہری وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک اپنی شکایات پہنچاسکتاہے۔

اب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اسی مہم کو ہتھیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چندد ن قبل سی پی ایم نے سوشل میڈیا پر وزیرا علیٰ جواب دیں مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت وزیر اعلیٰ سے ریاست سے متعلق سوالات کیے جارہے ہیں۔اس کے بعد کانگریس نے بھی ممتا بنرجی کے خلاف تحریک آغاز کیا ہے۔


اگلے ہفتے سے مغربی بنگال اسمبلی کا مانسون سیشن شروع ہونے والا ہے۔بدھ کے دن ایڈوائزری کمیٹی کے چیر مین نے آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔

اس سے دونوں پارٹیوں نے اپنے ممبران کے ساتھ مل کر اسمبلی میں حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے حکمت عملی بنانے کیلئے میٹنگوں کا دور شروع کردیا ہے۔سی پی ایم کے ممبر اسمبلی سوجن چکرورتی اور اپوزیشن رہنمااورسینئر کانگریسی رہنماعبد المنان کے درمیان میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا ر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف مہم چلانے بعد دونوں پارٹیاں اسمبلی میں حکومت کے خلاف تحریک چلاکر عوامی سطح پر خود کو اپوزیشن پارٹی ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

2014کے بعد سے ہی ریاست میں سی پی ایم اور کانگریس کی جگہ بی جے پی اپوزیشن پارٹی کی جگہ لے رہی ہے ۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 18سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے۔

سی پی ایم اور کانگریس اپنے کھوئے وقار کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details