اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت - ممتابنرجی

سی پی ایم نے ممتابنرجی اور فرہاد حکیم کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

ممتابنرجی

By

Published : Mar 15, 2019, 9:33 PM IST

Updated : Mar 15, 2019, 9:54 PM IST

سی پی ایم نے چیف الیکٹرولر آفیسر کو تحریری شکایت کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی جائے۔

کولکاتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم اور انوبرتا منڈل کے خلاف بھی شکایت کی گئی ہے۔

سی پی ایم رہنما رابن دیب نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد 11مارچ کو ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی پروگرام اور امیدواروں سے متعلق بات چیت کی۔

سی پی ایم نے کہا ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سی پی ایم نے چیف الیکٹرولر آفیسر سے ممتا بنرجی کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرہادحکیم کولکاتہ کارپوریشن کے میئر اور سینئر ریاستی وزیر ہیں۔

رابن دیب نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ فرہاد نے مرکزی فورسز کی تعیناتی سے متعلق کہا ہے کہ وہ بنگال میں دو دن کے لیے آئیں گے اور چلے جائیں گے اور ریاستی پولیس ہمیشہ رہےگی۔

رابن دیب نے لکھا ہے کہ یہ کھلے عام ووٹروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

رابن دیب نے کہا کہ ان دھمکیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سی پی ایم کی شکایت سے متعلق ایڈیشنل چیف الیکٹرولر آفیسر سنجے باسو نے کہا کہ ان شکایات کی بنیاد پر کمیشن کی جانب سے تفتیش کی جائے گی اور اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Mar 15, 2019, 9:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details