مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار پر قابو پانے میں نمایاں کامیابی حاصل ہونے کے بعد متوقع تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری زوروں سے جاری ہے۔ اسی کے مدنظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں 31 اگست تک لوکل ٹرین کی خدمات بدستور معطل - اسپیشل ٹرینوں کی خدمات بدستور جاری
کورونا وائرس کی متوقع تیسری لہر کے مدنظر ریاستی حکومت نے 31 اگست تک لوکل ٹرین خدمات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مغربی بنگال میں 31 اگست تک لوکل ٹرین کی خدمات بدستور معطل
واضح رہے کہ گزشتہ چھ مئی کو مغربی بنگال میں کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد گزشتہ چھ مئی کو لوکل ٹرین خدمات معطل کر دی گئی تھی۔
بھارتی ریلوے بورڈ نے ریلوے ملازمین، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، نرس، محکمہ صحت اور بینک ملازمین کے لیے اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔