بھارت اور بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سرحد کے قریب مغربی بنگال کے مالدہ ضلع واقع ہے. یہ ایک مسلم اکثریتی ضلع ہے۔ مالدہ ضلع میں 73 فیصد سے اقلیتی طبقے کے لوگوں کی آبادی ہے، مالی اعتبار سے کمزور ہونے کے باوجود یہاں کے نوجوان صلاحیت کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
بھارتی فوج میں رہتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے نے کمانڈو سجاد علی کو مالدہ ضلع کے نوجوانوں کا رول ماڈل بنا دیا ہے۔ کمانڈو سجاد علی نے مالدہ ضلع کے چنچل تھانہ علاقے میں واقع میدان میں چار پانچ نوجوانوں کو لے کر فزیکل ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
شروعات کے دنوں میں سجاد علی کے فزیکل ٹریننگ کیمپ میں چند نوجوان ہی آتے تھے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کیمپ میں شامل ہونے والوں کی تعداد زبردست اضافہ ہوا اور آج تقریباً سو نوجوان فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شامل ہیں۔
چنچل اور اس کے اطراف میں رہنے والے نوجوان اس فزیکل ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہیں جس میں لڑکیوں اور خواتین کی تعداد قابل ذکر ہے۔