اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں یوگی کی ریلی رد - ممتا

مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کو بھی ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

yogi adityanath

By

Published : Feb 3, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Feb 7, 2019, 3:55 PM IST


اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے یوگی کی ریلی رد کردی گئی ہے۔

ہلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے سبب سیاسی بیان بازیاں شروع ہوگئی ہے۔

آج وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنان اور عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے مگر ریاستی حکومت کی جانب سے ہری جھنڈی نہ ملنے کے سبب انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں ملا۔

ریاست مغربی بنگال کے بی جے پی ریاستی انچارج کیلاش وجئے ورگیئے نے اس کے لیے ممتا حکومت پر الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا جمہوریت میں کسی بھی سیاسی جماعتوں کے ایکٹیویٹی کو روکنے کی اجازت نہیں ہے۔ممتا جی کی اس حرکت کے لیے ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ تین دنوں سے اجازت لینے کی کوشش کی جا رہی تھی، جگہ اور جلسے کرنے کی اجازت تو مل گئی مگر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی ۔

Last Updated : Feb 7, 2019, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details