اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی زخمی اے سی پی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچیں - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیراعلیٰ ممتابنرجی زخمی نے کولکاتا پولیس کے اے سی پی دیبجیت چٹرجی کی عیادت کے لئے ایس ایس کے ایم سپراسپیشلیٹی ہسپتال پہنچیں اور حالات کا جائزہ لیا۔ CM Mamata Banerjee

وزیراعلیٰ ممتابنرجی زخمی اے سی پی کی عیادت کے لئے ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں
وزیراعلیٰ ممتابنرجی زخمی اے سی پی کی عیادت کے لئے ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں

By

Published : Sep 19, 2022, 10:58 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اسمبلی اجلاس کے بعدایس ایس کے ایم میں سپراسپیشلیٹی ہسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے کولکاتا پولیس کے ایڈیشنل پولیس سپرٹینڈنٹ دیبجیت چٹرجی سے ملاقات کی CM Mamata Banerjee Visit SSKM Super Speciality Hospital To Meet ACP Debjit Chatterjee

وزیراعلیٰ نے زخمی اے سی پی دیبجیت چٹرجی کی عیادت کرنے کے بعد ڈاکٹروں سے ان کے حالات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو زخمی اے سی پی کے علاج کے لئے سخت ہدایت دی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مظاہرے کے نام پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔انہیں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Footpath School Closed in Mumbai: بارش کے سبب فٹ پاتھ پر چلنے والا اسکول بند

انہوں نے کہاکہ انہیں کسی کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں قانون کیا کہتا ہے۔اس پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی آزادی دی جائےگی ۔مغربی بنگال میں ایسا نہیں چلے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بی جے پی کےنبنو گھراو کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے کولکاتا اور اس کے اطراف میں جم کرتوڑ پھوڑ کی تھی۔مظاہرین کے حملے میں کولکاتا پولیس کے ایڈیشنل پولیس سپرٹینڈنٹ دیبجیت چٹرجی پر حملہ کرکے انہیں شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔CM Mamata Banerjee Visit SSKM Super Speciality Hospital To Meet ACP Debjit Chatterjee

ABOUT THE AUTHOR

...view details