کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف دوسرے دن بھی دھرنا جاری رکھا۔ دھرنے کے دوسرے دن اسٹیج پر لوگوں کی بھیڑ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ دھرنے کے دوسرے دن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات بھارت کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ اب پتہ چلے گا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گذشتہ آٹھ نو برسوں کے دوران ملک اور یہاں کے عوام کے لیے کیا کیا۔
دھرنے کے دوسرے دن کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف کالجوں کے طلبا آج وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کےلئے آئے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے طلبا کو دھرنا منچ پر بلائی اور انہیں حب وطنی گانے گانے کی ہدایت دی۔ دھرنے کی قیادت کرنے والی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے طلبا کو سارے جہاں سے اچھا نظم پڑنے کا مشورہ دیا۔وہاں موجود ریاستی وزیر شیشی پانجا اور وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ طلبا نے سارے جہاں سے اچھا ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا پڑھ کر وہاں موجود لوگوں کی تعریف بٹوری۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سمیت ریاستی وزیر شیشی پانجا اور وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے بھی طلبا کے ساتھ اس نظم کو پڑھیں۔