اردو

urdu

CM Mamata Banerjee گاندھی کی مورتی کو بدروح کے طور پر پیش کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے

By

Published : Oct 14, 2022, 1:11 PM IST

بھوانی پور اسمبلی حلقے میں وجے سمیلنی کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گاندھی جی کی مورتی کو بدروح کے طور پر پیش کرنے کے واقعے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے گاندھی جی کی مورتی کے ساتھ ایسا کیا، انہیں عوام کھبی معاف نہیں کریں گے۔ CM Mamata Banerjee

گاندھی کی مورتی کو بدروح کے طور پر پیش کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی
گاندھی کی مورتی کو بدروح کے طور پر پیش کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں بھی جن کے بارے میں ذکر کرنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔ان پارٹیوں نے عوام کو اتنی تکلیف دی ہے اس کا ذکر بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔CM Mamata Banerjee Reaction On Hindu Maha Sabha

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ دیکھیں کتنے ڈیجیٹل پیجز بنائے گئے ہیں۔ وہ ایسی ویڈیوز بنا رہے ہیں، ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں، ڈرامے بنا رہے ہیں، ترتیب دے رہے ہیں اور بات کر رہے ہیں، یہ زبان کا بڑا تیر انداز لگتا ہے۔وہ لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ایک چھوٹی سی بات پوچھنا چاہتی ہوں، جو لوگ یہاں ہیں، کیا آپ گاندھی جی کو ملک کا لیڈر مانتے ہیں یا نہیں؟ اگر آپ متفق نہیں ہیں تو اپنا ہاتھ اٹھائیں اور کہو کہ متفق نہیں ہوں۔ اس پر لوگوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو ملک کا اصل رہنما قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Muslim Not Chinese Muslim میں ایک بھارتی مسلمان ہوں، چینی مسلمان نہیں، فاروق عبداللہ

گاندھی جی کی مورتی کو بدروح کے طور پر پیش کرنے والے کہتے ہیں کہ ممتا بنرجی درگا پوجا نہیں کرنا دیتی ہے، ممتا جی سرسوتی پوجا نہیں کرنے دیتی ہے۔ آپ لوگوں نے تو درگا پوجا کے نام پر ایک ایسا پوجا کیا ہے کہ تنازع کھڑا ہو گیا۔ آپ لوگوں نے گاندھی جی کو اپنا آسور بنا ڈالا ؟ آپ لوگ انہیں کیا سزا دینا چاہتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ سزا ہم نہیں دیں گے، عوام سزا دیں گے۔ عوام جب سزا دینے پر اتر آئیں گے تو آپ لوگوں کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔ CM Mamata Banerjee Reaction On Hindu Maha Sabha

ABOUT THE AUTHOR

...view details