کولکاتا:لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر پارٹی ورکروں کی میٹنگ سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ سرحد کی حفاظت کرنے والا بی ایس ایف سب سے زیادہ گائے اور کوئلے کا پیسہ کھاتا ہے۔ کوئلے کو کون کنٹرول کرتا ہے؟ سی آئی ایس ایف موجود ہے۔ گائے یوپی، ایم پی، راجستھان سے آتی ہیں۔ کیا یہ لوگ پیسے نہیں کھاتے؟ ہم میں سے بہت سے لوگ آج جیل میں ہیں، مگر ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لایا گیا ہے۔ممتا بنرجی نے ورکروں سے کہا کہ علاقے میں یہ پیغام عام کردیں کہ مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کرکے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ہم بنگال کے عوام کی آواز ہم بلند نہ کرسکیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 100 دن کے کام کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ہم سے پیسے لیتے ہیں۔ اور پیسہ ہمارا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ لوگ صرف نام تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔بابو کے نام پر اسٹڈیم کا نام رکھا جارہا ہے۔میٹرو سٹیشن کا رنگ گہرا ہو رہا ہے۔ ہمیں خطوط بھیج رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ممتا بنرجی نے ٹیم انڈیا کے پریکٹس کا ٹی شرٹ زعفرانی کیئےجانے پر سخت تنقید کی تھی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کی سرحد پار سے مویشیوں اور کوئلے کی اسمگلنگ کا پیسہ کون کھاتا ہے؟ ذمہ داری مرکز کیوں نہیں لیتی ہے؟ ملک میں بے روزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ بینک کا کیا ہوگا؟ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کے عوام بہت خوش ہیں کہ مودی حکومت کی زندگی صرف 3 ماہ ہے۔