اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول اقتدار کے دوران چائے مزدوروں کی حالت بہتر: ممتا بنرجی - پھالا کاٹا علاقے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پھالا کاٹا میں تین سو سے زائد آدیواسیوں کی اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کی اور شمالی بنگال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

ترنمول اقتدار کے دوران چائے مزدور کی حالت بہتر:ممتا بنرجی
ترنمول اقتدار کے دوران چائے مزدور کی حالت بہتر:ممتا بنرجی

By

Published : Feb 2, 2021, 3:12 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع کے پھالا کاٹا علاقے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آدیواسیوں کی اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں تین سو سے زائد آدیواسی لڑکے اور لڑکیوں نے اجتماعی شادی میں حصہ لیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے شمالی بنگال کے عوام کو دھوکہ دے کر لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔ عام لوگوں کو دھوکہ دینے والوں سے آپ کیا امید کرسکتے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہاں کے لوگوں کے لئے بی جے پی نے کچھ بھی نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل چائے مزدوروں کی باتیں کرنے والی بی جے نے جیتنے کے بعد مزدوروں کی پریشانیوں سے منہ موڑ لیا۔ ترنمول کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد چائے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پہلے چائے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کو یومیہ 67 روپے ملتا تھا، لیکن اب انہیں دو سو روپے یومیہ ملتا ہے۔ مزدوروں کے لئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


انہوں نے ایک بار پھر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے جو رقم مختص کی گئی ہے اسے چائے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں استعمال کرنا بہتر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details