کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ مہینے منعقد فلم فیسٹول میں ارجیت سنگھ نے شرکت کی تھی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر انہوں نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ”رنگ دے تو موہے گیروا“گایا تھا۔اس پر ترنمول کانگریس نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پنچایتی انتخابات سے قبل بدھ کو مرشد آباد کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے ساگردیگھی میں تقریباً12.30بجے ایک انتظامی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ممتا نے ضلع کی ترقی سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی۔
مرشدآباد کی ترقی کی بات کرتے ہوئے گلوکار ارجیت سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرشد آباد ضلع کا بیٹا اریجیت بہت اچھا گاتا ہے، آج پوری دنیا کو فخر ہے۔ ارجیت نے مجھے بتایا، دیدی میں جنگی پور میں ایک اسپتال بنانا چاہتا ہوں۔ آج میں یہاں کھڑی ہو کر کہہ رہی ہوں، تم بناؤ۔ ہسپتال کرو، جنگی پور میں کرو یا مرشد آباد میں، میں تمہاری ہر ضرورت میں مدد کروں گیاس کے بعد ممتا نے ارجیت سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ارجیت دھرتی کا بیٹا ہے۔ایک ایسا شخص ہے جو زمین پر چلتا ہے، آپ دیکھیں، اس کے پاس کوئی گھمنڈ نہیں ہے، اس کی اپنی خوبی اس کا سب سے بڑا فخر ہے، زیور ہے۔ ہم جو کچھ کریں گے وہ کریں گے۔