اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیا کی بھی اپنی عزت ہوتی ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا کے اہلکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خبرکو نشر کرنے سے قبل کراس چیک ضرور کرلیں ۔

cm mamata Banerjee ask press media to cross examine
میڈیا کی بھی اپنی عزت ہوتی ہے: ممتا بنرجی

By

Published : Dec 8, 2020, 10:38 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے رانی گنج میں وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ وقت تیزی سے بدل رہا ہے لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تیز رفتار اور ترقی کے دور میں اب سب کچھ برائے فروخت ہے۔ فروخت کرنے والوں کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے کہ خریدار کون ہے۔ فروخت کرنے والوں کو جب اس کی پہچان نہیں رہ جائے گی تو خریدار موٹی موٹی رقم دے کر جھوٹ خریدنے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سے تو یہی پتہ چلتا ہے کہ مستقبل میں کیا ہوگا کس کو کیا معلوم؟

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ پریس (پرنٹ میڈیا)اور الیکٹرانکس میڈیا سے کسی بھی خبر پر ایک بار کراس ایگزامین کرلی۔ میڈیا والوں سے میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ وہ لوگ اگر جھوٹ بولتے ہیں تو خبر بنانے سے پہلے ایک بار کراس ایگزامین کر لیں۔ اس سے عام لوگوں تک سچائی پہنچ پائے گی۔ میڈیا کا کام ہی ہے عام لوگوں تک سچائی پہنچانا۔ سچی خبروں کے لئے کراس ایگزام لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی پتہ ہے کہ میڈیا والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ انہیں کس طرح سے پریشان کیا جاتا ہے۔ چند لوگ دولت کی بدولت خبریں بنواتے ہیں، پیسے میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ اچھے اچھوں کی راہ بدل جاتی ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ پریس بندھو (دوست) میڈیا والوں کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ جمہوریت کا یہ (میڈیا) چوتھا ستون ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details