اردو

urdu

CM Mamata Banerjee طوفان کے پیش نظر ممتا بنرجی کی لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل

خلیج بنگال میں طوفان سیترنگ کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے لوگوں بالخصوص ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے منگل کے دن اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کو انتظامیہ کی جانب سے اگلی ہدایت ملنے تک سمندر سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ Cyclone Sitrang In West Bengal

By

Published : Oct 25, 2022, 1:38 PM IST

Published : Oct 25, 2022, 1:38 PM IST

وزیراعلی ممتا بنرجی کی لوگوں سے گھروں سے باہر نا نکلنے کی اپیل
وزیراعلی ممتا بنرجی کی لوگوں سے گھروں سے باہر نا نکلنے کی اپیل

کولکاتا:خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان سیترنگ کا رخ بنگلہ دیش کی طرف مڑ چکا ہے اس کے باوجود مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اسی کے مدنظر ساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔CM Mamata Banerjee Advices To People Not To Go Outside For Sitrang In West Bengal

اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عام لوگوں بالخصوص ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے منگل کے دن اپنے اپنے گھروں سے باہر نا نکلنے کی اپیل کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کو انتظامیہ کی جانب سے اگلی ہدایت ملنے تک سمندر سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ جب تک طوفان سیترنگ کا اثر مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا ہے اس وقت تک جنوبی 24 پرگنہ،شمالی 24 پرگنہ ،مشرقی مدنی پور،مغربی مدنی پور اور بردوان الرٹ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛Cyclone Sitrang طوفان سیترنگ مغربی بنگال سے 430 کیلو میٹر دور

انہوں نے کہا کہ کالی گھاٹ میں واقع وہ اپنی رہائش گاہ سے پورے حالات پر نظر رکھیں کی۔متعلقہ اداروں کو ان کے رابطے میں رہنے کی کڑی ہدایت دی ہے۔ گھر سے ہی کنٹرول روم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور ضلع کے ماہی گیروں کو اگلے24 گھنٹوں تک سمندر میں نا جانے کی ہدایت دی ہے۔ساحلی اضلاع کے لوگوں سے اپیل کی ہے بلا ضرورت اپنے اپنے گھروں سے باہر نا نکلے تو بہتر ہے۔CM Mamata Banerjee Advices To People Not To Go Outside For Sitrang In West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details