کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ تمام مسلمان بھائی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وزیراعیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ میں مسلم بھائیوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ عید کی بہت بہت مبارکباد ہوا۔ آپ تمام لوگ خوشی خوشی عید منائے اور ایک دوسرے کے درمیان عید کی خوشیاں باٹے۔ اس سے زیادہ ہمیں اور کیا چاہئے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر نے 27 ویں رمضان المبارک کے موقع پر بھارت کے مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارکبا دی دی۔ انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ ایک بات کہتی ہیں کہ مذہب اپنا اپنا لیکن تہوار سب کا۔ تہوار کی خوشیاں سب کی۔ دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر ان کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی، متا بنرجی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے اس رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں، کچھ لوگ کچھ کہہ رہے ہیں، میڈیا اسے دہرا رہا ہے۔ جھوٹ پھیلا رہے ہیں، بدتمیزی کر رہے ہیں۔ میں نے بی جے پی کی میٹنگ میں ایک شخص کو مجھ سے متعلق جھوٹ بولتے ہوئے سنا ، مگر کسی نے بھی مجھ سے پوچھا کہ مجھ سے متعلق جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سچ ہے کہ یا نہیں۔