اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا نے سابق کھلاڑیوں اور کلبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا - سابق کھلاڑیوں اور کلبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے ساڑھے آٹھ ہزار کلبوں اور سابق کھلاڑیوں کو مالی مدد کرنے کا اعلان کیا۔

cm mamata
ممتا نے سابق کھلاڑیوں اور کلبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا

By

Published : Feb 8, 2021, 10:40 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ایک تقریب میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کھیل کو فروغ دینے کے مالی مدد کا اعلان کیا.

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کے سابق کھلاڑیوں کو پینشن دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کی خدمات کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ریاست اور ملک کا نام روشن کرنے کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا.

اس کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے لئے صحت اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا۔

کولکاتا کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کھیل شری تقریب کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے ساڑھے آٹھ ہزار کلبوں کے درمیان 82 کروڑ 81 لاکھ روپے تقسیم کرنے اعلان کیا.

اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے دو ہزار سابق کھلاڑیوں کو ایک ایک ہزار روپے پینشن دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وہیں سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کس بنیاد پر عوام کے ٹیکس کو یوں ہی کلبوں کے درمیان تقسیم نہیں کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات کے مدنظر کلبوں کو مالی مدد دینے کا مطلب ان ووٹوں کو خریدنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات میں ہمیں تاریخی کامیابی ملے گی: ممتا بنرجی

ABOUT THE AUTHOR

...view details