اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملاپور میں پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم - جھڑپ میں متعدد افراد زخمی

بیربھوم کے ملارپور میں بند کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور ہولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ملاپور میں پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم
ملاپور میں پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم

By

Published : Oct 31, 2020, 4:01 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ملارپور تھانہ کے لاک اپ میں ایک نابالغ کی موت کے خلاف ملار پور میں بند منایا جا رہا ہے۔

ملار پور میں بند کے دوران رکن پارلیمان سمترا خان کی قیادت میں بی جے پی کے حامیوں نے پولیس بریکیڈ توڑ کر تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی.

اس دوران پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان گزھنٹوں تک تصادم کا سلسلہ جاری رہا. اس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے بڑی مشقت کے بعد حالات کو قابو میں کیا۔ درجنوں لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ "بی جے پی کے حامی نے بریکیڈ توڑ کر داخل ہونے کی ناکام کوشش کی انہیں جب روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ “چند لوگ معمولی طور پر زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔”

واضح رہے کہ گزشتہ سنیچر کو 14 برس کے ایک لڑکے کو موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.

اتوار کی صبح لڑکے کی موت ہوگئی گھروالوں نے پولیس پر بچے کو پیٹ پیٹ کر مارنے کا الزام لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details