مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کھجوری میں شھبندو ادھیکاری کے جلسے کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس دوران دونوں جانب سے ہوئے پتھراؤ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
معاملے کی اطلاع پر پولیس اور سی آر اے ایف کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس معاملے میں چند لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
ترنمول اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ
مدنی پور ضلع کے کھجوری میں شھبندو ادھیکاری کے جلسے کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ
اس تعلق سے بی جے پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے سبب حالات بگڑ گئے وہیں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے نعرہ بازی کے ذریعہ ماحول بگاڑنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا کے ٹالی گنج میں بی جے پی کی ریلی کے دوران پتھراؤ کی گئی تھی۔اس سے پہلے کیلاش وجے ورگھیہ کی ریلی میں بھی جوتا پھینکا گیا تھا۔