اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panchayat Election پرچہ نامزدگی کے دوران بھانگوڑ میں جڑپ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ بلاک 1 میں پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامدگی داخل کرنے کے دوران فائرنگ اور بموں سے حملے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے ایک کارکن شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

پرچہ نامزدگی کے دوران بھانگوڑ میں جڑپ
پرچہ نامزدگی کے دوران بھانگوڑ میں جڑپ

By

Published : Jun 13, 2023, 3:42 PM IST

Updated : Jun 13, 2023, 3:50 PM IST

پرچہ نامزدگی کے دوران بھانگوڑ میں جڑپ

جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔پنچایت انتخابات کے پش نظر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ بلاک 1 میں پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامدگی داخل کرنے کے دوران فائرنگ اور بموں سے حملے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے ایک کارکن شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

بھانگوڑ بلاک ون میں بی ڈی او دفتر میں انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران اچانک تشدد پھوٹ پڑا۔بی ڈی او دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے بموں سے حملہ کیا۔اس حملے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے ایک کارکن شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو بھی ہدف بنا کر بم پھینکیں گےجس میں ایک پولیس ایلکار کو چوٹ لگی ہے۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پہلے لساٹھی چارج کیا اور اس کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے۔بھانگوڑ میں حالات کو قابو میں کرنے کے لئے آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ حالات کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔جھٹرپ میں ملوث لوگوں کی تلاشی جاری ہے۔انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے آئی ایس ایف کے امیدواروں پر بموں سے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata on Odisha Train Accident وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ترنمول کانگریس کے رہنما عرب الاسلام نے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا یے۔آئی ایس ایف کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے کارکنا پر جان لیوا حملہ کرنے کا الزام لگایا۔

Last Updated : Jun 13, 2023, 3:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details