اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی آئی ڈی نے نمتیتا اسٹیشن دھماکے کی تفتیش شروع کی

سی آئی ڈی کی ٹیم نے مرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس دھماکے میں ریاستی وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو ئے تھے۔

By

Published : Feb 18, 2021, 5:15 PM IST

سی آئی ڈی نے نمتیتا اسٹیشن دھماکے کی تفتیش شروع کر دی
سی آئی ڈی نے نمتیتا اسٹیشن دھماکے کی تفتیش شروع کر دی

مغربی بنگال کی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے مرشد آباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

نمتیتا اسٹیشن

سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق نمتیتا اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس دوران نمتیتا اسٹیشن پر آنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے لیکن اب تک تفتیشی ٹیم کواس معاملے میں کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے۔

دوسری طرف بھارتی ریلوے نے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کی اعلی سطح پر جانچ کی ہدایت دی ہے۔

جی آر پی ذرائع کے مطابق نمتیتا اسٹیشن پر بیٹھنے کی جگہ پر لاوارث بیگ میں بم رکھے ہوئے تھے۔ اس کی جانچ کی جا رہی ہے کہ بموں سے بھرا بیگ کیسے آیا اور اسے کس نے رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ریاستی وزیر ذاکر حسین مرشدآباد سے کولکاتا آنے کے لئے جب نمتیتا اسٹیشن پہنچے تبھی بم دھماکہ ہو گیا۔

اس دھماکے میں وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر کو آج کولکاتا کے ایس ایس کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال کے وزیر محنت ذاکر حسین بم دھماکے میں شدید زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details