مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے دوران ووٹرز صبح سے پولنگ بوتھ پر قطاروں میں بڑی تعداد میں نظر آئے۔ کولکاتا کی سات سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے گئے۔ شمالی کولکاتا کا اہم اسمبلی حلقہ چورنگی میں بھی آج صبح سے ہی ووٹرز پولنگ بوتھوں پر پہنچے ہوئے تھے۔ بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ان بوتھوں پر خواتین ووٹرز کی بھی ایک بڑی تعداد نظر آئی۔ چورنگی کے ووٹرز خصوصی طور پر خواتین پر ممتا بنرجی کی حکومت میں خواتین اور طالبات کے لئے لائے گئے مختلف سرکاری اسکیموں کا اچھا خاصا اثر نظر آیا۔
چورنگی اسمبلی حلقہ کے ووٹرز کا ممتا کی حکومت بھروسہ قائم ایک ووٹر نے بتایا کہ وہ ممتا بنرجی کی واپسی صرف اس لئے چاہتی ہیں کہ سواستو ساتھی سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے۔ مفت میں علاج ہوا ہے۔
وہیں کچھ اور خواتین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بنگال کی موجودہ حکومت ہی واپس اقتدار میں آئے کیونکہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ باہر کے لوگ آئیں اور یہاں کے ماحول کو خراب کریں۔ بنگال میں خواتین ممتا بنرجی کی حکومت میں محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
وہیں ایک اور خاتون ووٹر نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ریاست میں روزگار بڑھے جو حکومت آئے وہ ریاست کی ترقی کے لئے کام کرے ملک کے موجودہ صورت حال میں جہاں لوگ پریشان ہیں ان کی مدد کی جائے غریبی دور کرنے کے لئے کام کیا جائے۔
ایک ووٹر نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے گذشتہ دس سال سے اچھا کام کر رہی ہیں ۔ممتا بنرجی کی حکومت میں اچھا کام ہوا ہے۔ہم دیدی کو دوبارہ حکومت میں دیکھنا چاہیں گے جو بنگال کی ترقی کے لئے کام کریں نہ کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کریں۔